Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہین آفریدی کی انجری، ’ان کی جگہ ہوتا تو مر جاتا ورلڈ کپ ہاتھ سے نہ جانے دیتا‘

’اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو پاکستان کے لیے مر جاتا، میرا گھٹنا ٹوٹ جاتا میں انجیکشن لگوا کر پھرآتا‘ (فوٹو:شاہین آفریدی فیسبک)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹی20 ورلڈ کپ 2022 میں شاہین آفریدی کی انجری کے حوالے سے کہا ’اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو پاکستان کے لیے مر جاتا، میرا گھٹنا ٹوٹ جاتا میں انجیکشن لگوا کر پھرآتا، ورلڈ کپ ہاتھ سے نہ جائے۔‘
اتوار کو شعیب اختر کا نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو کا ایک کلپ اس وقت پاکستانی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
شعیب اختر سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ٹی20 ورلڈ کپ 2022 میں انگلینڈ کے خلاف فائنل میچ کے دوران انجری کے بارے میں سوال پوچھا گیا کے ان کے اس وقت کیا تاثرات تھے؟
شعیب اختر نے شاہین آفریدی کی انجری کے حوالے سے کہا ’12 منٹ 12 گیندیں، میں ایک بال کرتا آ کر گِرتا میرا گھٹنا ٹوٹتا میں انجیکشن لگواتا میں پھر کھڑا ہوتا پھر انجیکشن لگواتا سن کرتا گھٹنے کو اور میں پھر آتا۔‘
’لوگ کہتے تم ختم ہوجاؤ گے مر جاؤ گے، میں کہتا اس وقت مر جانا بہتر ہے ورلڈ کپ ہاتھ سے نہ جائے۔‘
شعیب اختر نے مزید کہا کہ ’یہ تھا وہ لمحہ جب آپ سُپر سٹار بن سکتے تھے، میں توڑ دیتا گھٹنا، جُڑ جائے گا بعد میں۔‘
ٹوئٹر صارف سلیمان رضا نے کہا ہے کہ ’ہر کوئی شعیب اختر نہیں بن سکتا لیکن شاہین ہمارا اثاثہ ہے اور ہم ایک ورلڈ کپ کے لیے ان کا پورا کیریئر خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔‘
 
ٹوئٹر ہینڈل ضیا نے لکھا کہ ’شعیب اختر کی باتوں سے ہزار اختلاف ہو سکتے ہیں لیکن کرکٹ کے لیے ان کا جذبہ ناقابل بیان ہے، جذبہ ہو تو ایسا۔‘
کرکٹ کے اعداد و شمار کی ویب سائٹ کے فاؤنڈر فرید خان شعیب اختر کے بیان کے حوالے سے سوال کرتے ہیں کہ ’شعیب اختر کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ میں شاہین آفریدی کو سُپر سٹار بننے کے لیے گھٹنے میں درد کے باوجود دو اوورز کرانے چاہیے تھے۔ کیا آپ شعیب اختر کی رائے سے متفق ہیں؟‘

 

رابن مسلین کہتے ہیں کہ ’ہم سب نے شاہین شاہ آفریدی کو بولنگ کرتے دیکھا، میرا ذاتی خیال ہے کہ وہ کسی صورت بولنگ نہیں کر سکتے تھے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’اگرچہ کھیل اہم ہے لیکن کھلاڑیوں کی فلاح بھی اہم ہوتی ہے وہ ابھی 23 برس کے ہیں۔‘

 

 

شیئر: