لاہور... اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر ناصر جمشید پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ناصر جمشید کے وکیل ا حسان اقبال اینٹی کرپشن ٹر بیونل کے سامنے پیش ہوئے۔ ناصر جمشید پراینٹی کرپشن کوڈ 2.4.6 اور 2.4.7 کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کئے گئے۔ پی سی بی الزامات کی تفصیل اور شواہد 26 مئی کو ٹر بیونل کے سامنے پیش کرے گا ۔ناصر جمشید کو اپنا جواب 9 جون کو جمع کوانا ہوگا۔ کیس کی حتمی سماعت 30 جون سے روزانہ کی بنیاد پر شروع ہو گی۔واضح رہے کہ ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ کیس کا مرکزی کردار قرار دیا گیا تھا۔ نناصرجمشید کے وکیل نے بتایا نوٹس آف ڈیمانڈ میں ناصرجمشید پرکرپشن کاکوئی چارج نہیں۔عدم تعاون کاالزام لگایاگیاہے۔