تمام سکولوں میں دوسرے سمسٹر کا آخری دن، کل سے چھٹی
’تیسرا سمسٹر 12 مارچ کو شروع ہوگا جس کے دوران عید کی تعطیلات بھی ہوں گی‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو تمام سکولوں میں تدریس کا آخری دن ہے جبکہ کل جمعہ سے دوسرے سمسٹر کی چھٹی ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تیسرا سمسٹر 12 مارچ کو شروع ہوگا جس کے دوران عید الفطر کی تعطیلات بھی منائی جائیں گی۔
تیسرے سمسٹر میں تدریس کا سلسلہ 22 رمضان المبارک تک جاری رہے گا جس کے بعد 26 اپریل تک چھٹی ہوگی۔
تیسرے سمسٹر کے دوران طلبہ کو 28 مئی کو طویل ہفتہ وار چھٹی دی جائے گی۔
جبکہ حتمی امتحانات کے بعد تعلیمی سال 22 جون کو ختم ہوجائے گا۔