Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ غبار، بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

’سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک اور یمن میں ہلکے اور درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘ (فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ ریجن میں آج مطلع غبار آلود ہوگا جبکہ شام 7 بجے تک حد نگاہ متاثر رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سب سے زیادہ الحناکیہ اور المہد کے علاقے میں دھول ہوگی۔
دوسری طرف ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے بیشتر علاقوں سمیت خلیجی ممالک اور یمن میں ہلکے اور درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’دن کے وقت موسم اعتدال کی طرف مائل ہوگا جبکہ رات کے وقت سردی مائل ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ’مغربی علاقوں میں دن کے وقت گرمی محسوس ہوگی جبکہ رات کے وقت موسم متعدل ہوگا‘۔
ادھر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’عسیر کے متعدد علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ابہا، خمیس مشیط، احد رفیدہ اور ظہران الجنوب کے علاوہ قرب وجوار کے علاقوں میں رات 9 بجے تک مطلع ابر آلود ہوگا‘۔

شیئر: