Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطیف: دہشت گردوں کی فائرنگ سے دوافراد جاں بحق، 10زخمی

دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ سے 2شہری مرد، 2سعودی خواتین، 2بچے ، دو پاکستانی، ایک سوڈانی اور ایک ہندوستانی زخمی ہوئے
 
ریاض: وزارت داخلہ کے ترجمان نے اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ 14شعبان کو قطیف کمشنری کے المسورہ محلے میں ترقیاتی منصوبے پر کام کرنے والے کارکنوں پر کچھ دہشت گردوں نے فائرنگ کردی ۔ مسلح دہشت گردوں نے منصوبے پر کام کرنے والی مشینری کو نقصان پہنچانے کے لئے دھماکہ خیز مواد بھی استعمال کئے جس کا مقصد منصوبہ کو معطل کرنا اور ترقیاتی کام کو روکنا تھا۔ دہشت گرد اس محلے میں ترقیاتی منصوبے کو روکنا چاہتے تھے تاکہ محلے میں اپنی مذموم سرگرموں کے محفوظ ٹھکانوں کو برقرار رکھا جائے۔ وہ اس محلے میں نہ صرف اپنے ٹھکانے بنارکھے ہیں بلکہ تخریب کاری کا مرکز اور اغوا کئے جانے والے افراد کو قید رکھتے تھے جیسے اس سے قبل انہوں نے قاضی شیخ محمد الجیرانی کے ساتھ کیا۔ دہشت گردوں نے اس محلے میں منشیات اور شراب فروشی کا اڈہ بھی بنارکھا ہے۔ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والوں کا جب مقابلہ کیا تو دہشت گردوں کو اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور راہگیروں کے علاوہ موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا شروع کیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو سال سعودی بچہ اور موقع پر موجود ایک پاکستانی کارکن جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں10افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 6سعودی شہری ہیںجن میں سے ایک کی حالت نازک ہے ۔ سعودی زخمیوں میںدو خواتین سمیت دو بچے بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں دو پاکستانی، ایک سوڈانی اور ایک ہندوستانی تارک بھی زخمی ہوئے ۔ ہندوستانی تارک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4سیکیورٹی اہلکاروں کو معمولی زخم آئے۔ 
 
 

شیئر: