Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم مکی کا شمالی توسیعی منصوبہ رمضان میں کھول دیا جائے گا

مکہ مکرمہ : رمضان المبارک کے دوران حرم مکی شریف کا شمالی توسیعی منصوبہ نمازیوں کے لئے کھول دیا جائے گاجبکہ صحن مطاف صرف طواف کرنے والوں کے لئے مختص ہوگا۔ یہ بات حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی توسیعی منصوبے میں شامل حرم کا حصہ نمازیوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔ حرم مکی شریف میں زائرین کی خدمت کے لئے 10ہزار افراد کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ مسجد نبوی شریف میں بھی رمضان المبارک کے دوران جامع منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔ خواتین دن میں 3مرتبہ سلام پیش کرسکیں گی۔ وضوخانوں اور بیت الخلا کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: