Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نشہ آورگولیاں اسمگل کرنے پر مصری کو سزائے موت

وزارت داخلہ نے تبوک ریجن میں سزائے موت پرعمل درآمد کردیا (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تبوک ریجن میں نشہ آورگولیوں کی اسمگلنگ میں ملوث مصری کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی’ایس پی اے‘ کے مطابق مصری باشندہ حسین سید احمد کو بڑی تعداد میں نشہ آور گولیاں مملکت میں نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
 جرم کا اعتراف کرنے اور تمام شواہد کی روشنی میں عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے اور معاشرے کے لیے نقصان کا باعث بننے پر سزائے موت کا حکم صادر کردیا۔
وزارت داخلہ نے عدالتی احکامات کے تحت تبوک ریجن میں اسمگلر کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا۔

شیئر: