Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں جمعرات کو سونے کے نرخوں میں اضافہ

سعودی مارکیٹ میں ایک کلو سونے  کے نرخ 3 لاکھ 19 ہزار ریال ہوگئے۔ (فوٹو الیوم)
سعودی عرب میں جمعرات 2 جنوری 2025 کو سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔
عاجل کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ فی اونس 2634 تک پہنچ گئے جس کے اثرات دنیا بھر کی گولڈ مارکیٹوں پر پڑے۔
اخبار 24 کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال سونے کے نرخ 2800 ڈالر اور سال کے اختتام تک 3 ہزار ڈالر فی اونس تک پہنچنے کے امکانات ہیں۔
الیوم کے مطابق مملکت میں جمعرات کو 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 319.06 ریال رہے۔
22 قیراط ایک گرام کے نرخ 292.47 ریال، 21 قیراط کی قیمت 279.18 ریال رہی۔
18 قیراط کے نرخ 239.29 ریال اور 14 قیراط ایک گرام کی قیمت 186.12 ریال تک آگئی۔
سعودی مارکیٹ میں ایک کلو سونے  کے نرخ 3 لاکھ 19 ہزار ریال ہوگئے۔
ایک تولہ سونے کی قیمت 3720 ریال اور ایک اونس سونا 9920 ریال تک پہنچ گئی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: