Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثقافتی ہنر کے مقابلے میں دو لاکھ 47 ہزار سعودی طلبہ کی شرکت

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو ایک لاکھ ریال دیے جائیں گے( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے پیر کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ ثقافتی ہنر کے مقابلے میں دو لاکھ 47 ہزار  سے زائد طلبہ نے حصہ لیا ہے۔
سعودی وزارت تعلیم کے انڈر سیکریٹری حماد المقبل نے کہا کہ ’ ثقافت اور تعلیم کی وزارتوں کی جانب سے منعقد کیے جانے والے مقابلے کے اہداف  ثقافتی اور آرٹسٹک شعبوں میں طلبہ کی صلاحیتوں کو دریافت کرنا تھا‘۔
وزارت ثقافت کے انڈر سیکریٹری نوہا کٹن نے کہا کہ ’ مقابلے میں سرکاری سکولوں میں ٹیلنٹ کی نشاندہی کرنا، ان کی مہارتوں اور علم کو اجاگر کرنا، آن لائن تربیت فراہم کرنا اور مقابلوں کا ایک سلسلہ شروع کرنا شامل ہے‘۔
فائنلسٹ اختتامی تقریب میں اپنے ہنر کا مظاہرہ کریں گے جو ووٹنگ سے مشروط ہو گا۔
مقابلے کی ہر کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو ایک لاکھ ریال، دوسرے نمبر پر آنے والے کو 75 ہزار ریال جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے کو 50 ہزار ریال  انعام دیا جائے گا۔
الیمامہ میگزین کے کالم نگار خالد الطویل نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ اس طرح کے مقابلوں نے کمیونٹیز کے اندر رابطے کے دروازے کھول دیے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ تعلیمی ماحول مختلف شعبوں کی اختراعی صلاحیتوں سے بھرپور ہے۔ وزارتِ ثقافت نوجوان تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے میں ادارہ جاتی کردار ادا کرتی ہے تاکہ وہ ہمارے ثقافتی اور تخلیقی مناظر کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں‘۔
خالد الطویل نے نوٹ کیا کہ کچھ طلبہ میں ادب، شاعری، عوامی تقریر اور اظہار خیال کی صلاحیتیں تھیں اور ثقافتی مہارت جیسے مقابلوں نے انہیں پیشہ ورانہ سطح تک لے جانے میں مدد کی۔

شیئر: