دبئی میں فرنشڈ اور سٹوڈیو اپارٹمنٹ کے لیے کون سے پانچ علاقے بہترین
ڈاؤن ٹاؤن دبئی میں فرنشڈ اپارٹمنٹ سالانہ کرایہ دو لاکھ 35 ہزار درہم ہے ( فوٹو: امارات الیوم)
بیوت ڈاٹ کام نے اپنی نئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ’دبئی میں مناسب کرائے کے حوالے سے فرنشڈ اور سٹوڈیو اپارٹمنٹ کے لیے پانچ علاقے بہترین ہیں۔‘
امارات الیوم کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’قریہ جمیرا الدائریہ‘ پہلے نمبر پر ہے جہاں کرائے کے لیے فرنشڈ یا سٹوڈیو اپارٹمنٹ کے حصول کے لیے آنے والوں کا تناسب 39.29 فیصد ہے۔ دبئی مارینا میں 23.34 فیصد، الخلیج التجاری میں 20.03 فیصد، ڈاؤن ٹاؤن دبئی میں 14.80 فیصد اور ابراج بحیرات الجمیرا میں 12.44 فیصد ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’قریہ جمیرا الدائریہ‘ کا علاقہ دبئی کے بڑے رہائشی علاقوں میں سے ایک ہے۔ یہ جدید ترین سہولتوں سے آرستہ ہے۔ یہاں معیاری فرنشڈ اپارٹمنٹ مناسب کرائے پر مل جاتے ہیں۔ سالانہ اوسط کرایہ 54 ہزار درہم ہے۔ سٹوڈیو اپارٹمنٹ کا سالانہ اوسط کرایہ 40 ہزار درہم تک ہے۔
رپورٹ کے مطابق ’دبئی مارینا میں فرنشڈ اپارٹمنٹ کا سالانہ اوسط کرایہ ایک لاکھ 34 ہزار درہم اور سٹوڈیو اپارٹمنٹ کا اوسط کرایہ 65 ہزار درہم ہے۔‘
الخلیج التجاری میں فرنشڈ اپارٹمنٹ کا سالانہ اوسط کرایہ ایک لاکھ اور سٹوڈیو اپارٹمنٹ کا 64 ہزار درہم تک ہے۔
ڈاؤن ٹاؤن دبئی میں فرنشڈ اپارٹمنٹ دو لاکھ 35 ہزار درہم اور سٹوڈیو اپارٹمنٹ 93 ہزار درہم سالانہ کرائے پر دستاب ہے۔
ابراج بحیرات الجمیرا میں فرنشڈ اپارٹمنٹ کا اوسط کرایہ 79 ہزار دہرم اور سٹوڈیو اپارٹمنٹ کا 54 ہزار درہم سالانہ بتایا گیا ہے۔