Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار سے زیادہ

دبئی میں ہاسپیٹلٹی کے شعبے نے 2022 میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی محکمہ اقتصادیات و سیاحت نے کہا ہے کہ’ 2022 کے آخر تک ہوٹلوں کی تعداد 804 تک پہنچ گئی جو2021 کے آخر کے مقابلے میں 6.5 فیصد زیادہ ہے‘۔
امارات کے خبررساں ادارے وام کے مطابق محکمہ اقتصادیات و سیاحت کا کہنا ہے کہ ’دبئی میں 2019 کے دسمبر کے  آخر میں ہوٹلوں کی تعداد 741 تھی۔  گزشتہ تین برسوں کے دوران دبئی میں نئے ہوٹل قائم کیے گئے‘۔ 
’2021 کے آخر میں ہوٹلوں کی تعداد 755 تھی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اب ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار496 ہوگئی‘۔  
علاوہ ازیں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں دبئی میں بین الاقوامی مسافروں کی آمد 14.36 ملین تک پہنچ گئی جو2021 میں 7.28 ملین سے 97 فیصد زیادہ ہے۔ 2019 میں 16.73 ملین بین الاقوامی مسافر دبئی پہنچے تھے۔
دبئی کے محکمہ اقتصادیات اور سیاحت کے ڈائریکٹر جنرل ہلال سعید المری کا کہنا ہے کہ ’دبئی سیاحت کی صنعت میں ایک واضح رہنما کے طور پر ابھرا جو عالمی سیاحت کی بحالی میں دبئی کے بڑھتے ہوئے کردار کا ثبوت ہے۔‘
 وام کے مطابق دبئی میں ہاسپیٹلٹی کے شعبے نے بھی 2022 میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔

شیئر: