Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی لندن میں گول میز اجلاس میں شرکت

اجلاس کا اہتمام برٹش رائل انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل افیئرز نے کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو لندن میں گول میز اجلاس میں شرکت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ ان دنوں برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔
گول میز اجلاس کا اہتمام برٹش رائل انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل افیئرز نے چیتہم ہاوس میں کیا۔
اس موقع پر برطانیہ اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک اور تاریخی تعلقات پر مباحثہ ہوا۔ سعودی وژن کے تناظر میں مملکت میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر بھی بات چیت ہوئی۔
روس ، یوکرین، بحران کی تازہ صورتحال بھی زیر بحث آئی ہے۔
اجلاس میں مشرق وسطی سمیت دنیا بھر میں قیام امن کے حوالے سے سعودی عرب کے کردار، ایران کے ایٹمی پروگرام کی تازہ صورتحال، یمن کی تعمیر و ترقی اور امن واستحکام میں سعودی عرب کے کردار پر بھی بات چیت ہوئی۔
برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان بھی موجود تھے۔

شیئر: