Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں سب سےزیادہ گرمی، طریف سرد ترین مقام

ریاض سمیت بعض علاقوں میں بارش جبکہ کہیں کہیں گردوغبار کا امکان ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت سب سے زیادہ رہا جہاں پارہ 33 ڈگری تک پہنچا۔
موسمیات کے قومی مرکز ’الارصاد‘ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق طریف کے علاقے میں درجہ حرارت سب سے کم ریکارڈ کیا گیا جو5 ڈگری رہا۔
موسمیاتی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وادی الدواسراورشرورہ 33 ڈگری ، نجران وبیشہ میں 32 ، جدہ ، جازان ، ینبع اورالاحسا میں 31 اورالقنفذہ والخرج میں درجہ حرارت 30 ڈگری تک رہا۔
مملکت کے بالائی پہاڑی علاقے جن میں حائل القریات شامل ہیں وہاں پارہ 6 ڈگری جبکہ تبوک وعرعر میں 7 ، سکاکا میں 8 رفحا 10 ، الباحہ ، بریدہ ، ابھا اورالعلا میں درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
موسمیات کے قومی مرکز نےتوقع ظاہرکی ہے کہ نجران ، جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ ، ریاض، قصیم اورمشرقی ریجنز میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات گردوغبارکی لپیٹ میں رہیں گے۔ شدید گردوغبار کی وجہ سے شاہراہوں پرحد نگاہ بھی متاثرہ ہونے کا امکان ہے۔

شیئر: