سعودی کمپنی وائٹ ہیلمٹ نے بیبان 2023 میں انٹرپرینیورشپ ورلڈ کپ جیت لیا
وائٹ ہیلمٹ نے تین لاکھ ڈالر کے نقد انعام کے ساتھ ٹائٹل بھی حاصل کیا( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں تعمیراتی کاموں کو منظم اور نگرانی کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے والی وائٹ ہیلمٹ نے بیبان 2023 میں انٹرپرینیورشپ ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق وائٹ ہیلمٹ نے تین لاکھ ڈالر کے نقد انعام کے علاوہ خطے کے سب سے بڑے سٹارٹ اپ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور انٹرپرینیورشپ کانفرنسوں میں سے ایک کا ٹائٹل حاصل کیا ہے۔
2017 میں قائم ہونی والی کمپنی وائٹ ہیلمٹ نے مملکت کے کمیونیکیشنز، سپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن کی جانب سے کولیبریٹو انوویشن ایوارڈ سمیت کئی حالیہ ایوارڈز جیتے ہیں۔
کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق نومبر 2022 میں کمپنی نے پراجیکٹ مینجمنٹ آفسز سمٹ میں ٹیکنالوجی پراجیکٹ ایوارڈ بھی جیتا تھا۔
ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 2019 میں شروع ہونے کے بعد سے کمپیٹیشن نے200 ممالک کے چار لاکھ سے زیادہ کاروبار کو شامل کیا ہے کمپنی کے بانی کو چار ملین ڈالر سے زیادہ نقد انعامات اور 266 ملین ڈالر مالیت کے پرکس اور خدمات کے ساتھ منسلک کیا ہے۔
منشیئات کے گورنر سامی ابراہیم الحسینی نے کہا کہ ’ہمیں فخر ہے کہ ایک سعودی کمپنی کو ای ڈبلیو سی کے تازہ ترین ایڈیشن کا چیمپیئن قرار دیا گیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ جیت ہمارے لوگوں کو مزید آگے بڑھنے کی ترغیب دے گی۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’سعودی جدت اور آسانی نے گزشتہ برسوں میں مملکت کے سٹارٹ اپ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی کو آگے بڑھایا ہے۔‘
ای ڈبلیو سی کے اس سال کے ایڈیشن نے 30 ہزار سے زیادہ بانیان کو اپنی جانب متوجہ کیا اور ان میں سے 100 کو کئی کوالیفائنگ راؤنڈز کے بعد گلوبل فائنلز میں بین الاقوامی ججوں کے پینل میں شامل ہونے کے لیے مدعو کیا گیا۔
اس سال کی بیبان کانفرنس نے ایک لاکھ پانچ ہزار سے زیادہ افراد کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ اس ایونٹ میں 20 ہزار سے زیادہ بینیفشریزکے لیے 300 ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا گیا۔