Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے 15 واں امدادی طیارہ ترکیہ پہنچ گیا

’85 ٹن 346 کلو غذائی سامان سے بھرا طیارہ غازی عنتاب ایئرپورٹ میں اترا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے سعودی عرب کی طرف سے 15 واں امدادی طیارہ ترکیہ پہنچ گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 85 ٹن 346 کلو غذائی سامان سے بھرا طیارہ غازی عنتاب ایئرپورٹ میں اترا ہے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے فضائی پل قائم ہے جس کے تحت مختلف غذائی سامان اور طبی آلات کی ترسیل جاری ہے۔
قبل ازیں سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان لے جانے والے متعدد طیارے شام بھی پہنچے ہیں۔

شیئر: