Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک کے کوہستانی علاقے میں برفباری، اللوز پہاڑ نے سفید چادر اوڑھ لی

اللوز پہاڑ پر برفباری کے مناظر کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں(فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی عرب میں تبوک ریجن کے  کوہستانی علاقے میں شدید برفباری ہورہی ہے۔ برفباری کےباعث اللوز پہاڑ نے سفید چادر اوڑھ لی ہے اور دلکش منظر پیش کررہا ہے۔ 
یاد رہے کہ تبوک ریجن سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع ہے۔
اخبار 24 کے مطابق اللوز پہاڑ پر برفباری کے مناظر کی تصاویر اور وڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اللوز پہاڑ نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ علاقے میں سردی کی شدید لہر بھی آئی ہوئی ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز نے منگل کو تبوک ریجن اور اللوز پہاڑ پربرفباری کی پیشگوئی کی تھی۔ 

شیئر: