Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکائی ڈائیونگ کے بجائے ڈرون ڈائیونگ

لٹویا ....ایک مقامی اسکائی ڈائیور نے ایک ناقابل یقین کارنامہ انجام دیا ہے۔ جسکے مطابق وہ ایک چوکور قسم کے بڑے ڈرون پر چڑھ کر اسکائی ڈائیونگ کے بجائے ڈرون ڈائیونگ کرنے کی نہ صرف کوشش کی ہے بلکہ اس میں کامیاب بھی رہا۔ اس حوالے سے جو تصاویر جاری ہوئی ہیں انہیں دیکھ کر اندازہوتا ہے کہ وہ اس بڑے سائز کے ڈرون پر جس میں 28پروپلر لگے ہوئے تھے بڑی ہمت سے چڑھا اور جب ڈرون 1082فٹ کی بلندی پر پہنچا تو اس نے بیحد آرام سے اسی طرح زمین پر چھلانگ لگادی جس طرح وہ اسکائی ڈائیونگ کے دوران کرتارہا ہے۔ اس قسم کے واقعات کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ دنیا میں پہلا شخص ہے جس نے ایسے کام کیلئے ڈرون کو استعمال کیا ہے اور اتنی بلندی سے چھلانگ لگائی ہے۔ ڈرون کی اپنی ساخت کچھ ایسی تھی کہ اسکا کل رقبہ 34مربع فٹ تھا۔ اس میں 16روٹر لگے ہوئے تھے۔ وزن 154پاﺅنڈ تھا اور 200کلو گرام تک وزن اٹھا سکتا تھا۔ لوگوں کا کہناہے کہ شاید یہ کھیل جو اپنی نوعیت کا پہلا ہے اسپورٹس کی دنیا میں جلد مقبول ہوجائیگا اور ڈرون ڈائیونگ کا شوق پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے ۔

شیئر: