متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے پیر کو ابوظبی میں رومانیہ کے صدر نے ملاقات کی ہے۔
اماراتی صدر نے ابوظبی کے الوطن پیلس میں ہونے والے سرکاری مذاکرات کے آغاز میں رومانیہ کے صدر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی تحریک ملے گی۔
مزید پڑھیں
-
اماراتی صدر سے جنرل عاصم منیر کی ملاقات، دفاعی تعاون کا جائزہNode ID: 733081
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کی دلچسپی کے متعدد مسائل اور موضوعات پربھی بات چیت کی گئی۔
دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعاون کے تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے دونوں ملکوں کے اہم ترقیاتی شعبوں خصوصااقتصادی، تجارتی، تجددپذیر توانائی اور فوڈ سیکیورٹی جیسے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے نئے امکانات کا جائزہ لیا۔
دونوں ملکوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کو آگے بڑھانے او اس حوالے سے نئے دروازے کھولنے کے امکانات بھی زیر بحث آئے۔
باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور و مسائل کا جائزہ اوراس حوالےسے نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا گیا۔
شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے کہا کہ’ امارات اور رومانیہ کے تعلقات دیرینہ ہیں۔ان کی تاریخ امارات کے قیام کے ابتدائی دور تک جاتی ہے۔ دونوں ملک مختلف سطحوں پر مسلسل رابطے میں ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے امارات اور رومانیہ نے 2050 تک جو ہدف مقرر کیے ہوئے ہیں وہ ایک جیسے ہیں‘۔
Today I met with Romanian President Klaus Iohannis to further strengthen the existing ties between our two countries & explore opportunities to develop them further. We also witnessed the signing of several agreements aimed at accelerating collaboration between the UAE & Romania. pic.twitter.com/22wQpiURkC
— محمد بن زايد (@MohamedBinZayed) March 20, 2023