Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عمرہ زائرین بری، بحری اور فضائی کسی بھی راستے سعودی عرب آسکتے ہیں‘

سرحدی چیک پوسٹوں پر تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی محکمہ پاسپورٹ کے  ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر صالح المربع نےکہا ہے کہ ’ایئرپورٹس، بندرگاہیں اور بری سرحدی چیک پوسٹیں عمرہ زائرین کے لیے کھلی ہیں‘۔
’عمرہ زائرین بری، بحری اور فضائی کسی بھی راستے سے سعودی عرب آسکتے ہیں۔ تمام تیاریاں مکمل ہیں‘۔
عاجل ویب کے مطابق مکہ مکرمہ میں گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ’ تمام متعلقہ اداروں نے عمرہ زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ سرحدی چیک پوسٹوں پر عمرہ زائرین کے استقبالیہ ہال تیار ہیں، تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں‘۔
ڈاکٹر صالح المربع نے کہا کہ ’عمرہ زائرین کے استقبال کے لیے مختص تمام پوائنٹس پر اہلکار پوری طرح سے تیار ہیں‘۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ’ تمام اہلکار اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں کامیاب ہوں اورعمرہ زائرین آسانی و سہولت کے ساتھ عمرہ ادا کر سکیں‘۔ 

شیئر: