Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان کی پہلی تراویح، لاکھوں افراد کی شرکت

حرمین شریفین انتظامیہ نے تمام تیاریاں مکمل کررکھی تھیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں بدھ کو لاکھوں مسلمانوں نے رمضان کی پہلی شب عشا اور ترویح کی نمازیں باجماعت اد کی ہیں۔
ایس پی اے اور العربیہ نیٹ کے مطابق مقامی شہری، مقیم غیرملکی اور دنیا بھر سے آئے ہوئے عمرہ زائرین عشا اور تراویح ادا کرنے کے لیے  پہلے سے مسجد الحرام پہنچے ہوئے تھے۔ 
مسجد الحرام میں امام و خطیب شیخ ڈاکٹر یاسر الدوسری اور حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے تروایح پڑھائی۔
حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین کے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کررکھی تھیں۔ آب زمزم کی فراہمی اور مسجد الحرام کو معطر کرنے کا انتظام کیا گیا۔
آپریشنل پلان پر عملدرآمد کےلیے کارکنان اوران کی نگرانی کے لیے سپروائزر تعینات کیے گئے تھے۔

 آب زمزم کی فراہمی اور مسجد الحرام کو معطر کرنے کا انتظام کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

مسجد کی دن میں دس مرتبہ صفائی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ایک لاکھ 30 ہزار لٹر جراثیم کش ادویہ استعمال کی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں رمضان کے دوران مسجد الحرام کی چھت زائرین کے لیے کھولی گئی ہے جہاں نماز کی ادائیگی کے لیے تمام سہولتیں مہیا ہیں۔
 ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ کےسربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام کے تمام متعلقہ ادارے عمرہ زائرین اور نمازیوں کے استقبال کے لیے مکمل تعاون سے کام کررہے ہیں‘۔
 ’ہر ادارے کی کوشش ہے کہ زائرین کو رمضان کے دوران عبادت میں کسی طرح کی کوئی مشکل پیش نہ آئے اور انہیں مطلوبہ سہولتیں مہیا ہوں‘۔ 

شیئر: