Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مساند‘ کے جعلی لنک سے ہوشیاررہیں، وزارت افرادی قوت

مساند ایپ کے ذریعے گھریلوعملے کے لیے ویزے جاری کرائے جاتے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کے پلیٹ فارم ’مساند‘ کی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ ’مساند‘ کے عنوان اورنام سے جعلی ویب سائٹ پروزٹ نہ کیاجائے۔ 
سبق نیوز کے مطابق وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی نےبیرون مملکت سے گھریلو افرادی قوت درآمد کرنے کے لیے ’مساند‘ کے نام سےویب سائٹ اورایپ جاری کی ہے۔ 
مساند کے نام سے جاری سرکاری ایپ کے ذریعے بیرون مملکت سے گھریلو کارکن درآمد کرنے کی کارروائی کو آسان بنایا گیا ہے تاکہ سعودی شہریوں کو گھریلوعملے کے لیے ویزوں کے اجرا کے امور کوآسان بنایا جائے۔ 
اس حوالے سے جعل سازوں نے انٹرنیٹ پر’مساند‘کے نام سےجعلی ایپلیکشن اورویب سائٹ ڈیزائن کی ہے جس کے ذریعے لوگوں کی اہم معلومات ہیک کرکے انہیں نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ 
مساند کی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ جعل سازوں کی جانب سے سوشل میڈیا پربھی جعلی ’مساند‘ کےنام سے پیغامات ارسال کیے جاتے ہیں جس میں بیرون مملکت سے افرادی قوت درآمد کرنے کےلیے شہریوں کودھوکہ دیا جاتا ہے۔ 
شہری مذکورہ جعل سازی سے خبردار رہیں اورانکے جھانسے میں نہ آئیں۔
کسی بھی معاملے کے لیے وزارت کی سرکاری ویب سائٹ سے رجوع کریں جس کاایڈریس  
https://musaned.com.sa 
 ہے اسی پرمعاملات کے بارے میں رجوع کیاجائے۔ 

شیئر: