Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے لگے

21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 208.67 ریال رہی ہے( فائل فوٹو: روئٹرز)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سنیچر 25 مارچ 2023 کو کاروبار کے آغاز پرسونے کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔
مملکت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 208.67 ریال رہی جو جمعے کو کاروبار کے اختتام پر 210.15 ریال میں دستیاب تھا۔ 
صدی ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونا 238.48 ریال، 22 قیراط 218.61 اور 18 قیراط 178.86 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ 
مملکت میں 21 قیراط 8 گرام کی گنی 1,962.71 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,056.17 ریال جبکہ 24 قیراط کی گنی 2,243.10 میں دستیاب رہی۔

شیئر: