سعودی عرب کے شہر طائف میں اتوار کو ریاض روڈ اور الخرمہ روڈ پر دو ٹریفک حادثات میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ صحت طائف کے ترجمان ولید الثقفی نے بتایا کہ ’ریاض روڈ پر ٹریفک حادثے میں سات افراد زخمی ہوئے۔ امدادی ٹیموں نے چھ زخمیوں کو ایمبولینسوں اور ایک زخمی کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے کنگ عبدالعزیز سپیشلسٹ ہسپتال منتقل کیا‘۔
ترجمان نے کہا کہ’ دوسرا ٹریفک حادثہ الخرمہ روڈ پر ہوا اس میں بھی سات افراد زخمی ہوئے۔ امدادی ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو الخرمہ ہسپتال میں داخل کرایا ہے‘۔