Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گداگری کےلیے انسانی سمگلنگ پر 15 برس قید، دس لاکھ ریال جرمانہ 

کسی شخص کی مجبوری سے ناجائز فائدہ اٹھانے پر سزا ہے( فائل فوٹو: خلیج ٹائمز)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ گداگری کےلیے انسانی سمگلنگ کی سزا 15 برس قید اور دس لاکھ ریال جرمانہ ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں کہا کہ’ گداگری کے لیے کسی شخص کی مجبوری سے ناجائز فائدہ اٹھانا اس مقصد کے لیےاسے ٹرانسپورٹ، رہائش وغیرہ سہولیات فراہم کرنا جرم ہے۔ اس پر قید اور جرمانے کی سزا ہے‘۔
پبلک پراسیکیوشن  نےکہا کہ’ کسی بھی شخص کو اس بات کی اجازت نہیں کہ ’وہ کسی کی مجبوری، معذوری کا فائدہ اٹھا کراس سے بھیک منگوائے یا  اس کی مرضی کے بغیر اس سے کوئی کام کرائے‘۔
’اپنے اثر و نفوذ سے ناجائز فائدہ اٹھا کر کسی کو مجبور کرے، دھمکی دے ، اغوا کرے یا دھوکہ دے۔ اس پر قید اور جرمانے کی سزا ہوگی‘۔ 

شیئر: