اسلام آباد....پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ضیاءواجد کی زیر صدارت ہوا۔ دستاویزات جمع کرنے کا کام تیز کردیا گیا ۔ وزیراعظم اور انکے بچوں کے 1985 ءسے 2016ءتک ٹیکس ریٹرن کی تفصیلات منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام شواہد حاصل کرنے کیلئے ایف بی آر کو خط لکھا جائیگا تاکہ کیس سے متعلق تمام پہلوﺅں کا تفصیلی جائزہ لیا جاسکے۔ ایف بی آر کو یہ بھی ہدایت کی جائیگی کہ وزیراعظم او رانکے بچوں کے مالی گوشواروں کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔ جے ٹی آئی نے اپنا کام تیز کردیا ہے۔