Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن میں 11 دراندازوں کی مدد پر دو غیر ملکی گرفتار

پولیس کا کہنا ہے دراندازوں کا تعلق ایتھوپیا سے ہے ( فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے عسیر ریجن میں خصوصی فورس نے گیارہ سرحدی دراندازوں کو سفر اور رہائش کی سہولت فراہم  کرنے پر دوغیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق خصوصی فورس نے بیان میں کہا کہ’ دراندازوں کا تعلق ایتھوپیا سے ہے جبکہ انہیں سہولت فراہم کرنے والوں میں سے ایک کا سوڈان کا شہری ہے جبکہ دوسرے کا ایتھوپیا سے ہے‘۔
عسیر پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ’جو شخص بھی سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرکے کسی شخص کو دراندزی یا اندرون ملک سفر، رہائش میں سہولت فراہم  یا کسی بھی قسم کا تعاون دے گا اسے پندرہ برس قید اور دس لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوگی‘۔
 ترجمان نے کہا کہ’ درانداز کی رہائش اور سفر میں استعمال ہونے والی گاڑی ضبط کرلی جائے گی جبکہ سہولت کار کی تشہیر بھی ہوگی‘۔

شیئر: