Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں غیرملکی گداگروں کا چار رکنی گروہ گرفتار

گروہ کا پاکستانی رکن اپنے ساتھیوں کوٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرتا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض پولیس نے جعلی طبی نسخہ دکھا کر گداگری کرنے والے دوعورتوں اور دو مردوں پر مشتمل چار رکنی غیرملکی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق گرفتار شدگان میں مصری، اردنی اور پاکستانی شامل ہیں۔ گداگر لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کے لیے جعلی میڈیکل رپورٹ دکھا کرخود کو اس موذی مرض میں مبتلا ظاہر کرکے گداگری کرتے تھے تاکہ لوگوں کے رحم کے جذبات کو ابھارکر ماہ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ پیسہ کمایا جاسکے۔
تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ اردنی گداگرعورت جعلی میڈیکل رپورٹ دکھا کرمختلف فارمیسز اورتجارتی مارکیٹوں میں جاتی جہاں خود کوخطرناک مرض میں مبتلا قراردیتے ہوئے اپنی اشد ضرورت سے لوگوں کو آگاہ کرتی۔
گداگرعورت عام طور پر بیماری کا بہانہ بناتے ہوئے دوائی خریدنے کا کہتی جس پربیشتر لوگ اسے پیسے دیتے جبکہ بعض افراد اسے دوائی اوراشیائے خورونوش کےعلاوہ دیگرضروریات زندگی کی چیزیں خرید کردیتے تھے۔
مصر سے تعلق رکھنے والی گروہ کی دوسری عورت کی ذمہ داری تھی کہ وہ پہلی رکن کے ذریعے جمع ہونے والی ضروریات زندگی کی اشیا کے علاوہ ادویات کو دوردراز کی فارمیسز اوردکانوں میں فروخت کرتی تاکہ قریبی فارمیسی والے ان کے میں مطلع نہ ہوں۔
گروہ کے اڈے کی تلاشی لیے جانے پروہاں بڑی تعداد میں سٹورکی گئی اشیا برآمد ہوئی جو لوگوں نے ان کوخرید کردی تھیں۔
گروہ میں شامل پاکستانی کا کردار نیٹ ورک کے لوگوں کو ایک مقام سے دوسرے مقام تک لے جانا اورانہیں ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنا تھا۔
چاروں ملزمان کے خلاف گداگری اور دھوکے بازی کامقدمہ دائرکرکے انہیں پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے جہاں ان پرمقدمہ قائم کرنے کے بعد فوجداری کورٹ کو ارسال کیا جائے گا۔

شیئر: