مسجد الحرام انتظامیہ کی جانب سے زائرین میں تحائف کی تقسیم
زائرین کو قرآن کریم کے ترجمے کے علاوہ دیگردینی کتب بھی دی جاتی ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)
ادارہ امورحرمین کی جانب سے ہربرس رمضان المبارک میں ضیوف الرحمان کو تحائف دیئے جاتے ہیں۔ مسجد الحرام میں اس سلسلے میں زائرین کوتحائف دینے کا آغاز کردیا گیاہے۔
سبق نیوز کے مطابق مسجد الحرام میں مطاف اورمسعی کے گراؤنڈ امورکے ذمہ دار وحید بن محمد النحاس نے بتایا کہ تحائف پروگرام کا مقصد ضیوف الرحمان کے ساتھ اخوت وبھائی چارے کے جذبات کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ مہمان نوازی کی اقدارپرپورا اترنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مذکورہ تحائف تقسیم کا پروگرام ادارہ ڈیجیٹل آگاہی کے آپریشنل پلان کے تحت کیاجارہا ہے۔
واضح رہے مسجد الحرام میں ان دنوں دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عمرہ زائرین موجود ہیں۔ ادارے کی جانب سے انہیں شاہ فہد پرنٹنگ پریس کی جانب سے چھاپے گئے قرآن کریم کے نسخے اورمختلف زبانوں میں کیے گئے ترجموں کے علاوہ اہم معلوماتی کتابچے بھی فراہم کیے جات ہیں۔