Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر حائل کی بیٹیاں یتیم بچوں سے ملنے فلاحی انجمن کے دفتر پہنچ گئیں 

گورنر حائل کی بیٹیوں نے یتیم بچوں اور بچیوں کو تحائف پیش کیے (فوٹو: سبق)
 سعودی عرب میں گورنر حائل کی بیٹیاں شہزادی الجوھرۃ، شہزادی العنود اور شہزادی مضاوی نے فلاحی انجمن’رفاق‘ کے دفتر کا دورہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہزادیوں کو گورنر شہزادہ عبدالعزیز بن سعد، بیگم گورنر شہزادی الھنوف بن ترکی الحربی کی سرپرستی حاصل رہی۔ 
حائل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین عمر عبداللہ آل عبدالجبار اور اتھارٹی کے عہدیداروں کا ایک وفد بھی فلاحی انجمن ’رفاق‘ کے صدر دفتر پہنچے۔
اس موقع پر گورنر حائل کی بیٹیوں نے ’رفاق‘ فلاحی انجمن کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہیں اس انجمن کے تمام شعبوں اور ہر شعبے کی کارکردگی کے بارے میں بتایا گیا۔ 
دورے کے اختتام پر گورنر حائل کی بیٹیوں نے یتیم بچوں اور بچیوں کو تحائف پیش کیے۔
’رفاق‘ کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سعد نے کہا کہ ’انہیں خوشی ہے کہ ننھی شہزادیاں یتیم بچوں اور بچیوں کی خدمت کرنے والی انجمن کے دفتر کا دورہ کیا۔یتیم بچوں اور بچیوں پر اس کا اچھا اثر پڑا ہے‘۔

 

شیئر: