Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قنفذہ میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد ہلاک، دو زخمی

’حادثہ دو گاڑیوں کا آمنے سامنے سے ٹکرانے کی وجہ سے ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
قنفذہ ، سبت الجارہ ہائی وے پر ہولناک حادثے کے باعث 4 افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایک زخمی کی حالت نازک ہے اسے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے۔
حادثہ دو گاڑیوں کا آمنے سامنے سے ٹکرانے کی وجہ سے ہوا ہے۔
رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ’القاع دیہی علاقے کے قریب ہائی پر انتباہی بورڈ نہیں ہیں جس کی وجہ سے یہاں اکثر خطرناک حادثات ہوتے رہتے ہیں۔
رہائشیوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ جائے وقوعہ کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔

شیئر: