حرمین ٹرین کا کرایہ، خانہ کعبہ میں خاتون کا انتقال اور حج پرمٹ سمیت سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے کی اہم خبریں
حرمین ٹرین کا کرایہ، خانہ کعبہ میں خاتون کا انتقال اور حج پرمٹ سمیت سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے کی اہم خبریں
اتوار 2 اپریل 2023 0:03
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
سعودی عرب میں گذشتہ ہفتے جدہ سے مکہ تک ٹرین کے کرایے، وزٹ ویزے اور حج کی اجازت، اقامے کی تجدید، مملکت میں 32 برسوں سے مفت روٹی بنانے والے پاکستانی شہری اور مصری خاتون کے خانہ کعبہ میں انتقال سے متعلق خبریں قارئین کی توجہ کا مرکز رہیں۔
حرمین ٹرین، جدہ سے مکہ یکطرفہ کرایہ کتنا؟
حرمین ایکسپریس ٹرین کے آپریشنل ڈائریکٹر انجینیئر ریان الحربی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مکہ اورجدہ کے لیے روزانہ 84 ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔ یکطرفہ کرایہ 23 ریال سے شروع ہورہا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق ریان الحربی نے کہا کہ ہمارا مقصد جدہ میں آباد سعودی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں نیزوزٹ ویزوں پر آنے والوں کوزیادہ سے زیادہ عمرہ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
’ملازمت کے بجائے کاروبار کریں،‘ اونٹوں کے سعودی قصاب کا مشورہ
سعودی دارلحکومت ریاض میں اونٹوں کے قصاب محمد العنزان نے مشورہ دیا ہے کہ ’لوگ ملازمت کے بجائے کاروبار کریں۔ کاروبار میں ایک ہزار ملازمتوں سے کہیں زیادہ کا منافع ملتا ہے‘۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے محمد العنزان نے کہا کہ ’چالیس برس سے اونٹ ذبح کرنے اور اس کے گوشت کا کام کررہا ہوں۔ یہ پیشہ ورثے میں ملا ہے۔ اب اپنے بیٹے کو بھی اونٹ ذبح کرنے کا طریقہ سکھا دیا ہے‘۔