غیرقانونی عسکری یونیفارم اور بیجز فروخت کرنے پر 4 دکانیں سیل
جمعرات 26 دسمبر 2024 20:25
سلامتی کمیٹی نے نگرانی کے بعد رپورٹ پیش کی تھی۔ (فوٹو ایس پی اے)
ریاض گورنریٹ نے مختلف وزارتوں اور سرکاری اداروں کے تعاون سے غیر قانونی طور پر عسکری وردیاں اور بیجز تیار و فروخت کرنے والی 4 دکانیں سیل کرکے تمام چیزیں ضبط کرلیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق یہ اقدام سلامتی کمیٹی کی جانب سے ریاض ریجن کے گورنر اور نائب گورنر کی ہدایات کی روشنی میں اٹھایا گیا۔
سلامتی کمیٹی نے معائنے اور نگرانی کے بعد اس حوالے سے رپورٹ پیش کی تھی تاکہ اس طرح کی خلاف ورزیوں پر قابو پایا جاسکے۔
آپریشن میں وزارت نیشنل گارڈ، ریاستی سلامتی کا ادارہ، ریاض ریجن کی پولیس، ریاض ریحن کا محکمہ پاسپورٹ، ریاض میونسپلٹی اور ریاض ریجن کا لیبر آفس بھی شامل تھا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں