روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 6 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ستمبر 2020 سے 7 اپریل 2023 تک کی مدت میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کاحجم 6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
ترجمان سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ’فروری کے اختتام تک 175 ممالک میں سمندر پار پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 5 لاکھ 36 ہزار 676 اکاؤنٹس کھولے تھے۔‘
سٹیٹ بینک کے ترجمان نے سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اوورسیز پاکستانیوں نے مسلسل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے اقدام کو کامیاب بنایا ہے۔‘