سعودی انٹرپول نے مطلوب ملزم کو بھارتی پولیس کے حوالے کردیا
ملزم جنوبی ہند کی پولیس کو قتل کے الزام میں مطلوب تھا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی انٹرپول نے امن عامہ کے مقدمے میں مطلوب ایک بھارتی شہری جو مملکت میں رہ رہا تھا کو ہندوستانی سیکیورٹی ایجنسی کے حوالے کر دیا۔
سبق نیوز کے مطابق بھارتی انٹرپول نے سعودی ادارے کو اپنے ایک شہری علی برکت کو گرفتار کرنے کی درخواست دی تھی جو ہندوستان کے جنوبی علاقے گوا میں نقص امن اور قتل کے الزام میں ایجنسی کو مطلوب تھا۔
سعودی انٹرپول کو موصول ہونے والی درخواست پر متعلقہ ٹیم نے ملزم کو تلاش کرکے بھارتی ادارے کے سپرد کردیا۔ بھارتی پولیس نے مطلوب ملزم کو ہندوستان منتقل کردیا جہاں اس پر قائم مقدمے کی تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں داخل کیا جائے گا۔