Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اگر دنیا کے ارب پتی لوگ غریب ہوتے تو کیسے نظر آتے؟

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) یعنی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی جب سے مقبول ہوئی ہے تب سے سوشل میڈیا پر آئے روز ہمیں دلچسپ تصاویر دیکھنے کو ملتی ہیں جو کہ اے آئی کی مدد سے بنائی جاتی ہیں۔
اس ٹیکنالوجی کی مدد سے عوام کو وہ نظارے یا واقعات بالکل حقیقت کے قریب سے دیکھنے کو مل جاتے ہیں جو کہ صرف ذہنوں میں خیالات کی صورت میں قید ہوتے ہیں۔
ایسی ہی کچھ تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ہیں جس میں گوکُل پلائی نامی ایک ماہر آرٹیفیشل انٹیلیجنس حیران کن مواد پیش کیا ہے۔
 گوکُل پلائی نے انسٹاگرام پر دنیا کے ارب پتی افراد کی ایڈٹ شدہ تصاویر لگائی ہیں کہ اگر وہ غریب ہوتے تو کیسے نظر آتے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ پر کیپشن لکھا کہ ’سَلم ڈاگ ملینیئرز‘۔
اس انسٹاگرام پوسٹ کی سب سے پہلی تصویر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کچی آبادی کے باہر بنیان اور ٹراؤزر پہنے کھڑے ہیں۔
دوسری تصویر میں مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس کھڑے ہیں جنہوں نے صرف دھوتی پہنی ہوئی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Gokul Pillai (@withgokul)

اس طرح سے تیسرے تصویر میں انڈیا کے سب سے امیر شخص مکیش امبانی کھڑے ہیں جو کچی آبادی کے باہر میلی کچیلی ٹی شرٹ، ٹراؤزر اور چپل پہنے ہوئے ہیں۔

چوتھی تصویر میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ موجود ہیں جو میلی ٹی شرٹ اور شارٹ میں مبلوس ہیں اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی دنیا میں کچی آبادی کے باہر موجود ہیں۔
پانچویں تصویر مشہور امریکی ارب پتی بزنس مین وارن بفیٹ کی ہے جو ایک گندی شرٹ اور پینٹ میں ملبوس ہیں اور عینک پہنے ہوئے ہیں۔

چھٹی تصویر میں ایمیزون کے مالک اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک جیف بیزوز ہیں جو بنیان پہنے اور ٹراؤزر کی جیب میں ہاتھ ڈالے کچی آبادی کے باہر کھڑے ہیں۔

سب سے آخر میں گوکُل پلائی نے دنیا کے سب سے امیر شخص، خلائی کمپنی سپیس ایکس اور گاڑیوں کی کپمنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی تصویر لگائی ہے جس میں وہ جینز کی پینٹ اور مٹی آلود ٹی شرٹ پہنے ہوئے پوز بنا رہے ہیں اور ہلکی سی مسکرا رہے ہیں۔

دنیا کے امیر ترین افراد کی ایسی تصویر پر صارفین بھی تبصرے کر رہے ہیں۔
گارو گامیت نے دلچسپ انداز میں تبصرہ کیا کہ ’مودی رہ گیا بھائی۔‘
 اُونی نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’مسک بالکل بھی تبدیل نہیں لگ رہا۔‘
اُجوال لاڈ نے لکھتے ہیں کہ ’وارن بفیٹ یہاں بھی امیر ہی لگ رہا ہے۔‘
کرن نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’یہ لوگ دھراوی (ممبئی کی سب سے بڑی آبادی) میں کیا کر رہے ہیں؟

شیئر: