Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں پبلک مقام پر خاتون پر تشدد، شہری گرفتار

سوشل میڈیا پر وڈیو شیئر کرنے والے شہری کی تلاش جاری ہے ( فوٹو: ٹوئٹر محکہ امن عامہ)
سعودی عرب مدینہ منورہ  میں امن عامہ کے دستوں نے پبلک مقام  پر ایک خاتون پر تشدد کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے بیان میں کہا کہ ’غلط معلومات پر مشتمل وڈیو کلپ بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے شہری کی تلاش جاری ہے‘۔ 
 محکمہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ ’مقامی شہری نے پبلک مقام پر ایک خاتون اور اپنے رشتہ داروں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا‘۔
محکمہ امن عامہ نے بیان میں کہا کہ’ تشدد کرنے والے شہری کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا‘۔ 

شیئر: