Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئرپورٹ کے مسافروں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز

’سامان اور بیگز کی تعداد 1.15 ملین تھی جن کا مجموعی وزن 16 ہزار ٹن تھا‘ (فوٹو: سبق)
جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ یکم رمضان سے اب تک 20 لاکھ مسافروں نے سفر کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہاہے کہ’ ٹرمنل ون، شمالی اور حج ٹرمنل کے ذریعہ گزشتہ پیر تک 13 ہزار پروازوں کی آمد ہوئی ہے۔
’اس دوران سامان اور بیگز کی تعداد 1.15 ملین تھی جن کا مجموعی وزن 16 ہزار ٹن تھا‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’رمضان کے آخری عشرے میں زیادہ مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کےلیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہاہے کہ ’مسافروں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام شعبے بہرین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں‘۔
 

شیئر: