Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں بارش کے دوران زائرین کی دعائیں

انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال کے باعث صفائی کےلیے انتظامات کیے (فوٹو ٹوئٹر)
 سعودی عرب میں مسجد نبوی بدھ کو زائرین  بارش کے دوران عبادت میں مصروف رہے اور دعائیں کیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق  مسجد نبوی کے صحنوں میں موجود زائرین نے بارش کے دوران نماز ادا کی۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے اس موقع پر ہنگامی صورتحال کے باعث صحنوں میں نصب دیوہیکل چھتریاں کھلوا دیں۔ کھلے مقامات  سے قالین اٹھوا لیے گئے۔ صفائی کارکنان کی ڈیوٹی لگا دی گئی۔
کارکنان نے صحنوں، چھتوں اور مختلف خدمات فراہم کرنے والے اداروں میں جمع ہونے والا پانی صاف کردیا۔

شیئر: