Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں عید الفطر کی تعطیلات کب ہوں گی؟ 

29 رمضان سے عید الفطرکی تعطیلات کا آغاز ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات نے سرکاری اداروں، محکموں، وزارتوں اور پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کی عید تعطیلات کا جمعرات کو اعلان کردیا 
متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورس نے کہا ہے کہ وفاقی  سرکاری ملازمین عید الفطر کی چھٹیاں  29 رمضان مطابق 20 اپریل سے  3 شوال مطابق 23 اپریل 2023 تک کریں گے۔ 
متحدہ عرب امارات کی سرکاری ایجنسی وام کے مطابق وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن نے  کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پرائیویٹ سیکٹر کے تمام ملازمین عید الفطر کی چھٹیاں 20 اپریل سے لے کر  23 اپریل کریں گے۔ چھٹی کے دنوں کی تنخواہیں ملیں گی۔ 
دوسری جانب دبئی محکمہ افرادی قوت نے کہا ہے کہ یہاں سرکاری ملازم عید الفطر کی چھٹی 29 رمضان 1444ھ مطابق 20 اپریل 2023  سے تین شوال مطابق 23 اپریل 2023 تک کریں گے۔ 

شیئر: