جمعہ 14 اپریل کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
جمعہ 14 اپریل 2023 14:53
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
گذشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 284.91 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 51 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 284.40 روپے ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 284.91 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ 14 اپریل کو سعودی ریال کی قدر 75.82، اماراتی درہم 77.44، بحرینی دینار 754.41، عمانی ریال 738.78، کویتی دینار929.63 اور قطری ریال کی قیمت 77.83 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 288 اور قیمت فروخت 291 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 76.2 اور قیمت فروخت 76.9 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 78.3 اور قیمت فروخت 79.1 روپے رہی۔