Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ٹرالر پر آسمانی بجلی گرگئی، 7 اونٹ ہلاک، وڈیو وائرل 

شمال مشرقی صحرا میں  زبردست آندھی اور بارش کے دوران ٹرالر الٹ گیا( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں ٹرالر اور اس پر لدے اونٹوں پر آسمانی بجلی گرنے کے منظرکی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق الدوادمی کے شمال مشرقی صحرا میں یہ واقعہ پیش آیا۔ آسمانی بجلی گرنے پر ٹرالر ٹکڑے ہوگیا جب کہ اونٹ ہلاک ہوگئے۔
مقامی شہری نے ایک وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے کے بعد کئی اونٹوں کی لاشیں صحرا میں پڑی ہوئی ہیں جبکہ ٹرالر کے ٹکڑے نظر آرہے ہیں۔
 زبردست آندھی اور بارش کے دوران ٹرالر نے قلابازیاں کھائیں اور پھر اونٹوں سمیت الٹ گیا۔ ایک اور گاڑی کو بھی شدید آندھی سے نقصان پہنچا۔ 
علاوہ ازیں محکمہ شہرعی دفاع نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بارش، سیلاب اور آندھی کے خطرات کے حوالے سے محتاط رہیں۔
 مملکت کے بعض علاقوں میں موسم غیرمستحکم ہے۔ موسلا دھار بارش اور سیلاب سے جگہ جگہ مشکلات کا سامنا ہے۔

شیئر: