Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل کی ’فیضہ اثقب مسجد’ امیر محمد بن سلمان منصوبے میں شامل 

فیضہ اثقب مسجد پہلی بار 1365ھ میں تعمیر کی گئی تھی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں تاریخی مساجد کے احیا سے متعلق امیر محمد بن سلمان منصوبہ  دوسرے مرحلے میں حائل کی تاریخی مسجد فیضہ اثقب کی تعمیرنو کی جائے گی۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق فیضہ اثقب مسجد پہلی بار 1365ھ میں تعمیر کی گئی تھی۔ یہ روایتی طرز تعمیر کے حوالے سے اپنی خاص پہچان رکھتی ہے۔ 
امیر محمد بن سلمان منصوبے کے پہلے مرحلے میں مملکت کے 10 علاقوں کی 30 مساجد بحال کی گئی تھیں۔ دوسرے مرحلے میں 13 علاقوں کی  30 مساجد جدید خطوط پر استوار کی جائیں گی تاہم ان کے پرانے طرزتعمیر کو برقرار رکھا جائے گا۔
حائل کی فیضہ اثقب مسجد کی تعمیر میں مقامی تعمیراتی سامان استعمال کیا گیا تھا۔ تجدید میں بھی اس بات کا خیال رکھا جائے گا۔ تعمیر نو کے وقت مسجد کی تمام قدیمی خصوصیات برقرار رکھی جائیں گی۔
 مسجد کے بڑے صحن جس طرح پہلے تھے ویسے اب بھی ہوں گے۔ مسجد کے شمالی حصے کی کھڑکیوں کو خاص انداز سے بنایا جائے گا تاکہ ماضی کی طرح حال و مستقبل میں بھی کھڑکیوں سے صاف  ہوا مسجد کے اندر آتی رہے۔ 

شیئر: