مدینہ میں مسجد الغمامہ کی تعمیر نو، تاریخی اہمیت کیا ہے؟
مسجد کی تعمیر نو میں قدیم طرز کی پابندی کی گئی ہے (فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ میونسپلٹی نے مسجد الغمامہ کی تعمیر نو کا کام مکمل کیا ہے۔ ان تاریخی مقامات میں سے ایک ہے جہاں پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے عید اور استسقا کی نمازیں ادا کی تھیں۔
اخبار24 کے مطابق مسجد الغمامہ کی تعمیر نو میں قدیم طرز کی پابندی کی گئی ہے۔ اس کی تاریخی قدرو قیمت کو مد نظر رکھ کر کام کرایا گیا ہے۔
مدینہ منورہ میں زائرین اس کی زیارت کرکے خوشی محسوس کریں گے اور اسے اپنے سفر زیارت کاحصہ بنائیں گے۔
مسجد الغمامہ میں 474 افراد بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں۔اس کاایک مینارہ اور گیارہ گنبد ہیں۔
یہ مسجد نبوی کے قریب ’المناخہ‘ میدان میں واقع ہے۔ المناخہ اس مقام کو کہتے ہیں جہاں قدیم زمانے میں زائرین کے قافلے اونٹوں پر آتے تھے اور وہاں اپنے اونٹ باندھتے تھے۔