قطر ایئرویز کے طیارے کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران دم زمین سے ٹکرا گئی
اتوار 16 اپریل 2023 21:30
ایئر بس کمپنی کو قطر ایئرویز 614 کے ٹیل سٹرائیک کے واقعہ سے آگاہ کیا گیا۔ (فوٹو: اے یف پی)
اسلام آباد کے نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر ایئرویز کی پرواز 614 کی لینڈنگ کے دوران طیارے کی دم زمین سے ٹکرا گئی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کے رن وے پر قطر ائیرویز کے طیارے 614 کی لینڈنگ کے دوران ’ٹیل سٹرائیک‘ کا معاملہ پیش آیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے تیز ہواؤں کے باعث پہلی لینڈنگ موخر کرنے کا فیصلہ کیا۔ ’پائلٹ نے غیر مستحکم لینڈنگ پر ’گو اراونڈ‘ کو ترجیح دی اور ٹاور کو آگاہ کیا۔
’دوسری بار طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا تاہم معائنے پر طیارے کی دم پر خراشیں دیکھیں گئیں۔‘
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کے تحت پائلٹ کے خون اور پیشاب کے نمونے حاصل کیے گئے۔
ایئر بس کمپنی کو قطر ایئرویز 614 کے ٹیل سٹرائیک کے واقعہ سے آگاہ کیا گیا۔
ایوسی ایش کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایئرکرافٹ انجینئروں کے معائنہ کے بعد طیار کو ’اiئرکرافٹ آن گراونڈ‘ (AOG) قرار دیا گیا۔
ان کے مطابق ایئر وردینس اور (اے آئی آئی بی) کے ارکان نے بھی طیارے کا معائنہ کیا اور تفصیلی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔
ایئرلائن مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا۔