Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ریجن کی قدیم ترین مساجد میں سے ایک الدرعیہ کی ’مسجد العودۃ‘

پہلے مرحلے میں 30 مساجد کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کیا گیا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
امیر محمد بن سلمان مملکت بھر میں تاریخی مساجد کی تعمیر نو، ترمیم اور تزئین و توسیع کا منصوبہ نافذ کرا رہے ہیں۔
 ریاض ریجن میں الدرعیہ کی قدیم ترین تاریخی مسجد العودۃ میں بھی توسیع کی جائے گی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں 10 علاقوں کی 30 مساجد کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کیا گیا ہے۔
دوسرے مرحلے میں 13 علاقوں کی 30 مساجد کی تعمیر نو، اصلاح و مرمت، توسیع اور تزئین کا کام کیا جا رہا ہے ان میں ریاض ریجن کی چھ مساجد کو شامل کیا گیا ہے۔ العودۃ ان میں سے ایک ہے۔ 
العودۃ مسجد کی اصلاح و مرمت تین بار ہو چکی ہے۔ آخری بار 15 برس قبل کی گئی تھی۔ یہ ریاض ریجن کی قدیم ترین تاریخی مساجد میں سے ایک ہے اور الدرعیہ کی پرانی مساجد میں شمار کی جاتی ہے۔
امیر محمد بن سلمان منصوبے کے تحت العودۃ مسجد کی تجدید نجدی طرز تعمیر کے مطابق ہو گی۔ اس میں مٹی سے تعمیر کی جانے والی ٹیکنالوجی اور مقامی تعمیراتی سامان استعمال ہو گا۔ 
مسجد العودۃ 794 مربع میٹر پر بنی ہوئی تھی۔ توسیع کے بعد اس کا رقبہ 1369.82 مربع میٹر ہو جائے گا۔
مسجد میں نمازیوں کی گنجائش پہلے 510 تک کی تھی۔ توسیع کے بعد اس میں 992 افراد بیک وقت نماز ادا کر سکیں گے۔

شیئر: