دمام کے ہسپتال میں عید الفطر کے دن 5 بچیوں کی پیدائش
تمام بچیوں کی صحت بہتر ہے۔ (فوٹو عاجل)
دمام کے میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال میں عید کے دن پانچ بچیوں نے جنم لیا۔
السعودیہ چینل کے مطابق انتظامیہ کے ایک عہدیدار ڈاکٹر بسام الحجیلی نے کہا کہ ’عید الفطر کے موقع پر ہسپتال میں جنم لینے والے بچوں کو ہر سال انتظامیہ کی جانب سے خصوصی تحائف پیش کیے جاتے ہیں۔اس سال بھی انتظامیہ نے ہمارے یہاں جنم لینے والے بچوں کے ساتھ سپیشل پروگرام کیا‘۔
الحجیلی نے بتایا کہ ’جنم لینے والی بچیوں کو ملبوسات اور کھلونے پیش کیے گئے۔ پانچوں بچیاں صحت و عافیت سے ہیں اور جلد ہی انہیں ان کی ماؤں کے ساتھ ہسپتال سے فارغ کردیا جائے گا‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں