Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا پہاڑ کی فلک بوس چوٹی پر ’معلق  عید گاہ‘

مقامی باشندے آباؤ اجداد کی یادیں تازہ کرتے ہیں۔ (فوٹو سبق)
فیفا پہاڑ کی فلک بوس چوٹی پر ’معلق عید گاہ‘ میں نماز کے سحر آفریں مناظر پر مشتمل وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فیفا جنوبی سعودی عرب کی مشہور کمشنری ہے۔ یہاں چوٹی کا  ’مصلی‘ دلکش قدرتی مناظر کے حصار میں واقع ہونے کی وجہ سے مملکت بھر میں مشہور ہے۔

ہر عید پر فیفا کا معلق مصلی سوشل میڈیا پر چھاجاتا ہے۔ (فوٹو سبق)

فیفا کوہستانی علاقے کے  باشندے عید کے دن اور عید کی راتیں مخصوص روایتی انداز میں مناتے ہیں۔ وہ پہاڑ کی چوٹی پر واقع مصلے اور تفریح گاہ کا رخ کرتے ہیں۔ عید کی خوشی کا اظہار عوامی کھیلوں اور گیتوں سے کرتے ہیں۔ رنگا رنگ ثقافت کا مظاہرہ کرکے خوشی محسوس کرتے ہیں۔
عید کے موقع پر ’کعم‘ نامی پکوان کا ناشتہ کیا جاتا ہے۔ یہ گندم اور باجرے کے آٹے سے تیار کیا  جاتا ہے۔ عوام میں بے حد مقبول ہے۔ اس کی تیاری میں گھنٹوں لگتے ہیں۔ آٹا تھیلیوں میں رکھ کر گرم پانی میں ڈالا جاتا ہے پک جاتا ہے تو اس میں اصلی گھی، دیسی شہد، کیلا، دودھ شامل کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر خصوصی پکوان کا اہتمام ہوتا ہے۔ (فوٹو سبق)

ہر عید پر فیفا کا معلق مصلی سوشل میڈیا کی رونق بن جاتا ہے۔ یہ جنوبی سعودی عرب کی فیفا کمشنری کے  مغربی مقام ’کرعان‘ میں واقع ہے۔
عید ملن کے موقع پر مقامی باشندے آباؤ اجداد کی یادیں تازہ کرتے ہوئے  عید کے نغموں کے ساتھ عوامی رقص کا بھی مظاہرہ کرتے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: