مذکورہ ٹریک پرمختلف دکانیں اورریستوران کے علاوہ کافی شاپس بھی بنائی گئی ہیں۔ پوری شاہراہ کوانتہائی خوبصورتی سے سجایا گیاہے۔
قبا اسٹریٹ یا جادہ قبا کی خاصیت یہ ہے کہ یہاں ہرطبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی دلچسپی کا سامان موجود ہے۔ جگہ جگہ لوگوں کے بیٹھنے کےلیے بینچوں کا اہتمام کیا گیا ہے جن کے ساتھ ہی موبائل ری چارج کرنے کےلیے خصوصی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
جادہ قبا کی مجموعی مسافت تین کلومیٹرہے جومسجد نبوی سے شروع ہوتی اورمسجد قبا تک ہے۔ اس شاہراہ پرگاڑیوں کے داخلے پرپابندی ہے صرف پیدل ہی سفرکیاجاسکتاہے۔
عیدالفطرکے موقع پر’جادہ قبا‘ کی رونقوں سے لطف اندوز ہونے کےلیے نہ صرف مقامی بلکہ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین بھی بڑی تعداد میں یہاں آتے ہیں۔ شاہراہ پرہروقت لوگوں کی بڑی تعداد کی آمد ورفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔