Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلاول بھٹو کی سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا میں مدد پر سعودی عرب کی تعریف

بلاول بھٹو  نے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلاء میں مدد کے لیے سعودی عرب حکومت کے کردار کی ستائش کی۔ (فوٹو: اے پی پی)
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مسلم امہ میں اتحاد اور خطے میں استحکام کے حوالے سے سعودی عرب کی کامیاب خارجہ پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلاء میں مدد کے لیے سعودی عرب کی حکومت کا کردار قابل ستائش ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق دفتر خارجہ سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کو عید کی مبارکباد دی۔
سعودی وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے خادم الحرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے عوام کے لیے بھی مبارک باد کا پیغام پہنچایا۔
بلاول بھٹو  نے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلاء میں مدد کے لیے سعودی عرب حکومت کے کردار کی ستائش کی۔

شیئر: