یونان کے اینڈرا ویڈا ایئربیس میں منگل کو سعودی عرب کی شرکت سے فضائی مشقیں شروع ہوگئیں۔
اخبار24 کے مطابق فضائی مشقوں میں جنہیں انیو گوس 2023 کا نام دیا گا ہے برادر ممالک کے فوجی دستے شامل ہیں۔ سعودی فضائیہ کے تکنیکی اور فضائی دستے مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ انیو گوس 2023 عالمی سطح پرمشترکہ اہم فوجی مشقوں میں شمار کی جاتی ہیں۔ ان کی پہچان یہ ہے کہ یہ مشقیں حقیقی جنگ جیسے ماحول میں کی جارہی ہیں۔